انٹرٹینمنٹ

اداکار عابد علی کی چھٹی برسی؛ فن کی دنیا کا روشن ستارہ آج بھی دلوں میں زندہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکارعابد علی کی چھٹی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مارچ 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں 1973ء میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو کر “جھوک سیال” جیسے ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہیں اصل شہرت امجد اسلام امجد کے تحریر کردہ مشہور ڈرامہ “وارث” سے حاصل ہوئی، جو آج بھی کلاسک ڈراموں میں شمار ہوتا ہے۔

ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں پیاس، دوریاں، مہندی، دیار دل سمیت کئی شاہکار شامل ہیں جنہوں نے عابد علی کو مداحوں کے دلوں کا بادشاہ بنا دیا۔

عابد علی نے نہ صرف اداکاری میں نام کمایا بلکہ 1993ء میں ڈرامہ “دشت” سے ہدایت کاری کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کی۔

Related posts

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

awaaznetwork.com@gmail.com

عاطف اسلم کو بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی؛ ماضی کی حسین یادیں تازہ

awaaznetwork.com@gmail.com

‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی کس فلم سے متاثر؟ سید نور کا تہلکہ خیز انکشاف

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment