انٹرٹینمنٹپاکستان

‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی کس فلم سے متاثر؟ سید نور کا تہلکہ خیز انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں مقبول ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی ان کی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم “زیور” کی کہانی سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔

سید نور نے بتایا کہ ان کی فلم “زیور” کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو زیورات اور مال و دولت کی لالچ میں اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے لیکن آخرکار اسے دھوکہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود اس فلم کے ہدایتکار اور اسکرپٹ رائٹر تھے، جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

سید نور کے مطابق “میرے پاس تم ہو” کی کہانی اس فلم سے متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں کی تھیم اور پلاٹ میں نمایاں مشابہت پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ “میرے پاس تم ہو” کو پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک میں بھی خوب پذیرائی ملی تھی اور اسے خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا تھا، یہ ڈرامہ خاص طور پر اپنے جذباتی مناظر اور کہانی کی بنا پر بے حد مقبول ہوا۔

Related posts

پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں کوئی عظیم کام انجام دینے کا حقیقی موقع ہے. ڈونلڈ ٹرمپ

awaaznetwork.com@gmail.com

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment