پاکستان

پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کے باعث مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں پروازوں میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی بندش کے باعث نہ صرف مسافروں بلکہ فضائی عملے کو بھی ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے سبب کچھ پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانگی سے کم از کم 4 سے 5 گھنٹے قبل سفر کا آغاز کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا زحمت سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کی ہیلپ لائن 111-786-786 پر رابطہ کریں۔

ترجمان پی آئی اے نے ممکنہ زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے

Related posts

صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

awaaznetwork.com@gmail.com

شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع

awaaznetwork.com@gmail.com

امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ اور مسلم امہ کی آواز بلند کی، اسحاق ڈار

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment