Uncategorized

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ میں قریبی باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آزمائشوں سے گزرنے والی اسٹریٹجک دوستی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی عظیم قربانیوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related posts

This Week in VR Sport: VR Sport Gets Its Own Dedicated Summit

These Fitness Tips Help Take Inches off Your Waistline

چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment