Uncategorizedپاکستان

چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد پاکستانی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف آئی سی سی آفس میں پیش ہوئے اور اپنے تحریری جوابات جمع کروائے۔

 قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ بھی دونوں کھلاڑیوں کی معاونت کے لیے موجود تھے۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے دونوں کھلاڑیوں کا کیس الگ الگ سنا اور 21 ستمبر کے میچ کے دوران کیے گئے اشاروں کے بارے میں سوالات کیے۔

صاحبزادہ فرحان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا “گن سیلیبریشن” صرف خوشی کے اظہار کا طریقہ تھا، جو کرکٹرز عام طور پر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی اور ویوین رچرڈز بھی ماضی میں یہ سیلیبریشن کر چکے ہیں، پاکستان میں اسے خوشی کے اظہار کے طور پر لیا جاتا ہے۔

Related posts

قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، محسن نقوی

awaaznetwork.com@gmail.com

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

awaaznetwork.com@gmail.com

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment