Uncategorized

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ میں قریبی باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آزمائشوں سے گزرنے والی اسٹریٹجک دوستی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادیوگلو نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی عظیم قربانیوں اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related posts

پاکستان بزنس فورم کے وفد کی امریکی سفارتی حکام سے ملاقات،باہمی تعاون مزیر بڑھانے پر اتفاق

awaaznetwork.com@gmail.com

5 Ways To Travel Smarter In Vietnam, And Have Stories To Tell

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment