Uncategorized

پاکستان بزنس فورم کے وفد کی امریکی سفارتی حکام سے ملاقات،باہمی تعاون مزیر بڑھانے پر اتفاق

پاکستان بزنس فورم کے وفد کی امریکی سفارتی حکام سے ملاقات،باہمی تعاون مزیر بڑھانے پر اتفاق کرلیاگیا۔ امریکی سفارتی حکام نے کہاکہ  امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے۔

امریکی حکام نے آل پاکستان بزنس فورم (اے پی بی ایف) کی قیادت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران تجارت اور کاروباری تعاون کے لیے ملک کے بڑھتے ہوئے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اے پی بی ایف کے صدر سید معاذ محمود اور چیئرمین جناب ابراہیم قریشی کی قیادت میں وفد نے امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹرزچری ہارکن رائیڈر اور ڈپٹی اکنامک قونصلر مسٹر رابرٹ سی نیوزوم سے ملاقات کی۔

اس موقع پراے پی بی ایف کے صدر سید معاذ محمود نے کاروباری برادری اوربین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ کانفرنس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

Related posts

5 Ways To Travel Smarter In Vietnam, And Have Stories To Tell

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

awaaznetwork.com@gmail.com

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شائقین کیلئے بڑی خبر، ٹکٹوں کی بکنگ کب اور کیسے؟ جانیے

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment