پاکستان

دریائے چناب کا سیلابی ریلا جھنگ اور شجاع آباد میں داخل، 320 دیہات زیرِ آب آگئے

دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں نقصان پہنچانے کے بعد جھنگ اور شجاع آباد میں داخل ہوگیا جہاں 320 دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی کیفیت برقرار ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند رہنے کے باعث کئی اضلاع میں تباہی پھیل رہی ہے۔ پنجاب میں سیلاب کے باعث ہونے والے مختلف حادثات اور واقعات میں اب تک 30 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں منگل، بدھ کی رات سیلاب کا خدشہ، 16 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ

دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں نقصان پہنچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا جہاں 180 دیہات زیرِ آب آگئے۔ کھڑی فصلیں تباہ اور رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں۔ متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم متاثرہ خواتین اور بچوں نے کھلے آسمان تلے رات گزاری اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت کی شکایت کی۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانکی پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 29 ہزار کیوسک جبکہ قادرآباد پر 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں پر بہاؤ بڑھ کر 2 لاکھ 49 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

Related posts

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

awaaznetwork.com@gmail.com

سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment