اہانگ کانگ یونیورسٹی کے ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلسل ہیٹ ویو کا سامنا سگریٹ اور مے نوشی کی طرحعمررسیدگی کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے۔
ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ٹیم کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 2008 سے 2022 کے دوران 24,922 تائیوانی افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
محققین نے ان افراد کے طبی ریکارڈز کا موازنہ ان کے رجسٹرڈ پتے کی بنیاد پر کیا اور ان کی ممکنہ ہیٹ ویو کے تجربات کا اندازہ لگایا۔
نتائج کے مطابق جن افراد نے ہیٹ ویو کا زیادہ سامنا کیا ان کے حیاتیاتی عمر زیادہ تھی۔
