ایک نئی تحقیق کے مطابق کافی مخصوص جراثیم کے لیے دی جانے والی اینٹی بایوٹکس کے اثر کو کم کرسکتی ہے۔
انسانی جسم کے اندر متعدد اقسام کے جراثیم پائے جاتے ہیں، انہی میں سے ایک قسم ای کولی کہلاتی ہے۔ یہ خردبینی جان دار انسانوں اور جانوروں کی آنتوں میں موجود ہوتے ہیں، اس کی بیشتر اقسام بے ضرر ہوتی ہیں یا محض ہلکے اسہال کا سبب بن سکتی ہیں، تاہم کچھ بے حد خطرناک اور مہلک ہوتی ہیں۔
ای کولی کے اندر قدرتی طور پرمحافظ ہوتے ہیں جو یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اینٹی بایوٹکس سمیت کون سا جز بیکٹیریا کے اندر جائے گا یا باہر، تاہم کیفین ان جراثیم میں جنیاتی تبدیلی کا سبب بنتی ہے۔
