ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کی 2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے لکھا جانے والا خط ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ترکیہ میں پانچ سالہ یونس ہاجد نے 2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ایسا قدم اٹھایا تھا جس نے دنیا بھر میں انسانیت کے جذبے کو نئی زندگی بخشی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس نے اپنے اسکول ٹرپ کے لیے جمع کی ہوئی جیب خرچی میں سے 50 لیرا (ترک کرنسی) پاکستانی سفارت خانے کو بھیجے اور ساتھ ہی ایک خط بھی لکھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے باضابطہ اس خط کی تصدیق نہیں کی تھی۔
خط میں یونس باجد نے لکھا کہ محترم سفیر صاحب، ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پہ بہت غمزدہ ہیں اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
