صحت

2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل

ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کی 2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے لکھا جانے والا خط ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ترکیہ میں پانچ سالہ یونس ہاجد نے 2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ایسا  قدم اٹھایا تھا جس نے دنیا بھر میں انسانیت کے جذبے کو نئی زندگی بخشی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس نے اپنے اسکول ٹرپ کے لیے جمع کی ہوئی جیب خرچی میں سے 50 لیرا (ترک کرنسی) پاکستانی سفارت خانے کو بھیجے اور ساتھ ہی ایک خط بھی لکھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے باضابطہ اس خط کی تصدیق نہیں کی تھی۔

خط میں یونس باجد نے لکھا کہ محترم سفیر صاحب، ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پہ بہت غمزدہ ہیں اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related posts

موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

Interior Designer Crush: Richard Long of Long & Long Design

House Beautiful: Passive House A Green Dream Come True

Leave a Comment