کھیل

آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی

آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز ہر جس سنگھ نے محدود اوورز کی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 50 اوورز کے ایک میچ میں ناقابلِ شکست 314 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل ڈالی۔

ویسٹرن سبربز کی نمائندگی کرتے ہوئے، 20 سالہ ہر جس سنگھ نے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں صرف 141 گیندوں پر 35 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے یہ شاندار اننگز تراشی۔

ان کی طوفانی بیٹنگ کے باعث ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 483 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

یہ کارنامہ انہیں گریڈ لیول ون ڈے کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز کے طور پر تاریخ میں درج کروا گیا ہے۔

جواب میں سڈنی کرکٹ کلب کی ٹیم 484 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 287 رنز ہی بنا سکی، یوں ویسٹرن سبربز نے ایک یادگار فتح اپنے نام کی۔

Related posts

Fashion | ‘Ironic Pink’ And 4 Other Back-To-School Trends

Malaika Arora: I Have Evolved A Lot In Terms of Fashion

What You May Have Missed at the Alley 33 Fashion Event

Leave a Comment