کھیل

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون کے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کی تجربہ کار بیٹر سدرہ امین بھی خواتین کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

خواتین کی نامزدگیوں میں سدرہ امین کے ساتھ بھارت کی سٹار بیٹر سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقہ کی تزمن بریٹس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

سدرہ امین کی حالیہ شاندار کارکردگی نے انہیں اس فہرست میں جگہ دلائی، جسے پاکستانی کرکٹ حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

مردوں کی کیٹیگری میں بھارت کے ابھشیک شرما اور کلدیپ یادو کو ان کی عمدہ پرفارمنس پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ زمبابوے کے برائن بینیٹ بھی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی یہ نامزدگیاں پلیئرز کی بین الاقوامی سطح پر گزشتہ ماہ کی کارکردگی کو مدِنظر رکھ کر کی جاتی ہیں، اور مداح ووٹنگ کے ذریعے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو جتوا سکتے ہیں۔

Related posts

آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی

Jennifer Lopez Nailed the Metallic Shoe Trend Again on a Date

What’s On The Horizon For Men’s Fashion This Fall

Leave a Comment