پاکستان

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی

رواں ہفتے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں مجموعی طور پر بہتری دیکھی گئی، جو توانائی کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

تیل کی یومیہ پیداوار میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا، جو 62,613 بیرل سے بڑھ کر 64,313 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

اسی طرح، گیس کی یومیہ پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یومیہ پیداوار 2,812 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔

پیداوار میں اس اضافے کا بڑا سبب کنر پساکھی، مرمزئی اور شرف فیلڈز سے بہتر نتائج کا سامنے آنا ہے۔

دوسری جانب، دیپ اور ڈھوک سلطان گیس فیلڈز میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

Related posts

سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت چین تعلقات، صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ حاوی رہنے کا امکان

awaaznetwork.com@gmail.com

میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment