لیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں انتخابی عمل مؤخر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، پنجاب میں سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے، جب کہ متعدد علاقوں میں سرکاری و نجی انفراسٹرکچر، بالخصوص اسکولوں کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جو عام طور پر پولنگ اسٹیشنز اور انتخابی ریکارڈ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات مؤخر کیے ہیں، ان میں شامل ہیں:
قومی اسمبلی کے حلقے:
این اے 66 (وزیرآباد)
