اسلام آباد ہائیکورٹ نےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت پر مقرر کر دیا ہے اور کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
نئے تشکیل دیے گئے بینچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان، اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے یکم ستمبر کو اس مقدمے کی فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی تاکہ معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر لارجر بینچ تشکیل دیا جا سکے۔
