پاکستان

شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی نمائندگی کرینگے

شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔ اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔

ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی۔

Related posts

علیمہ خان کیخلاف کیس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او کی گرفتاری کا حکم

awaaznetwork.com@gmail.com

2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا

عالمی بینک نے پاکستان کو رعایتی قرضے کے لئے پیکج تیار کر لیا

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment