پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالرز ہوگئیں، وزیر آئی ٹی شنزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ڈبل ہیں، وزارت آئی ٹی کا ماننا ہے کہ جو پیسے پاکستان آتے ہیں اصل سے کم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا بڑا کردار ہے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ان کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ لوگوں کی ڈی جی سکلز کے تحت تربیت جاری ہے۔
شنزہ فاطمہ کا کہناتھاکہ ڈی جی سکلز میں مزید 3 لاکھ افراد کو تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہواوے، گوگل اور دیگر کے ساتھ مل کر 1 ملین افراد کی تربیت کرنی ہے۔
