پاکستان

اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری

اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، حملوں میں امدادی کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جن میں امدادی کیمپوں کے باہر امداد کے حصول کے لیے کھڑے 11 افراد بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ سٹی پر شدید اسرائیلی بمباری سے 35 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں تیزی آنے کے بعد شمالی غزہ سٹی اور قریبی علاقوں سے شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے کیونکہ اسرائیلی فوج شہر پر قبضے اور ایک ملین افراد کو بےدخل کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 63 ہزار 371 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 59 ہزار 835 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں 1 ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور تقریباً 200 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

Related posts

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان اورروسی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دروزبہ ہشتم کا انعقاد

awaaznetwork.com@gmail.com

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment