پاکستان

پاک تھائی وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہاراطمینان

اسلام آباد: پاکستان اورتھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کس اظہار کیا ہے۔

نائب وزیراعظماسحاق ڈار سے سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایونٹس کی سائیڈ لائنز پر کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مارس سانگیام پونگسا کی ملاقات ہوئی جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاک تھائی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت، ثقافتی وپارلیمانی تبادلوں، عوامی رابطوں سیاحت اور تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور تھائی لینڈ نے خوراک، سلامتی، دفاع، ماہی گیری اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا۔

آخر میں تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

Related posts

اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری

‘میرے پاس تم ہو’ کی کہانی کس فلم سے متاثر؟ سید نور کا تہلکہ خیز انکشاف

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment