انٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہونے کے باوجودگلوکارہ نے اپنی پرفارمنس جاری رکھ کرمداحوں کے دل جیت لئے۔

کیٹی پیری کوسان فرانسسکو میں ایک کنسرٹ کے اسٹیج پرمصنوعی تتلی پر اڑتے ہوئے اتراناتھا۔ جب وہ مصنوعی تتلی پراڑ رہی تھیں اس دوران سہارادینے والی اسٹیل کی تاریں الجھ گئیں۔

اورایک جھٹکے کے ساتھ مصنوعی تتلی کا توازن بگڑ گیا جو نیچے گرنے لگی ۔ تاہم کیٹی پیری نے اپنا توازن برقرار رکھا۔

امریکی گلوکارہ اپنی بٹر فلائی رگ پر بیٹھی اپنی ہٹ ‘روار’ پرفارم کرتی رہیں۔ انہوں نے اس خوفناک صورتحال کو انتہائی دلیرانہ انداز  سے قابو  کیا۔ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔  کچھ تناؤ کے لمحوں کے بعد، پیری نے ایک ہاتھ اٹھا کر اشارہ کیاکہ وہ ٹھیک ہے اور گانا جاری رکھا۔

Related posts

علیزے شاہ نے شوبز سے کنارہ کشی کی اصل وجہ بتا دی

awaaznetwork.com@gmail.com

عاطف اسلم کو بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی؛ ماضی کی حسین یادیں تازہ

awaaznetwork.com@gmail.com

فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment