پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے، ان کی عمر 30 سال تھی اور انکا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، تاہم ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related posts

The Wirecutter’s Best Deals: Save $50 on Apple’s 10.5-inch iPad Pro

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع

awaaznetwork.com@gmail.com

انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment