پاکستان

غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے معاہدے کا اعلان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت عالمی امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے، قطر، مصر اور ترکی کی پرعزم اور دانشمند قیادت کو بھی معاہدے کے لیے ان کی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے بے مثال مصائب کا سامنا کیا، فلسطینیوں کے ساتھ اس سلوک کو کبھی نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

Related posts

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالرز ہوگئیں، شنزہ فاطمہ

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار

awaaznetwork.com@gmail.com

توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment