کھیل

جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا

لاہور: جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے لیے لاہور پہنچ گئی، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

بول نیوز کے مطابق ٹیم نجی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان نیٹ پریکٹس سیشنز اور تربیتی کیمپ کا شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

Related posts

Why Bold Socks Are The ‘Gateway Drug’ To Better Men’s Fashion

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

awaaznetwork.com@gmail.com

What You May Have Missed at the Alley 33 Fashion Event

Leave a Comment