پاکستان

کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں ایک بار پھر تشویشناک اضافہ، واقعات کا ڈیٹا بول نیوز کو موصول  ہوگیا جس کے مطابق رواں برس کے دوران کراچی میں 96 بھتے کےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق اس حوالے سے حساس اداروں نے رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں بتایا گیا کہ ضلع شرقی میں 15بھتےکےکیس رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع ملیر میں 5، کورنگی میں 3، ضلع غربی میں 20، ضلع وسطی میں37، ضلع ساؤتھ میں2، ضلع سٹی میں 12 اور ضلع کیماڑی میں 2 بھتےکےکیس رپورٹ ہوئے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ رواں برس حساس اداروں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کےدوران 33 بھتہ خوروں کو گرفتارکیاگیا، جبکہ چار بھتہ خور سی آئی اے کے پولیس مقابلےمیں مارے گئے۔

حکام کے مطابق شہرمیں بھتہ لیاری گینگ وار کےمختلف گروپس کی جانب سےطلب کیاجارہاہے، وصی اللہ لاکھوں گروپ، احمد علی مکسی گروپ، ایاز زہری گروپ، سکندرعرف سکھو گروپ، سابقہ عزیر گروپ، اور بہادر پی ایم ٹی گروپ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گینگ وار بھتہ خوروں کی جانب سےرقم بیرون ملک بھیجی جاتی ہے، لیاری گینگ وار بھتہ خور گروپ کےسرغنہ وسیع اللہ لاکھوں کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ کےلیےایس ایس پی سٹی کوایف آئی اے کو بھی خط بھی لکھ چکےہیں۔

Related posts

34 سال بعد ان کو یاد آیا کہ ڈگری جعلی ہے؟ ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، جسٹس طارق جہانگیری

awaaznetwork.com@gmail.com

بڑے سیلابی ریلوں کی آمد، ملتان خطرے کی زد میں، مزید کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی و امن منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment