پاکستان

بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔

ملائیشیا  کے شہر کوالالمپور میں وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈرشپ اینڈگورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ  نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اعزازی ڈگری دینے کی  تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصےتک صوبہ پنجاب کےعوام کی بطورخادم خدمت کی، اب پاکستان کےوزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کےساتھ عوام کی خدمت کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیاعلم و دانش کامرکز ہے، درسگاہ علم، ایمان، اخلاق کویکجاکرکےاعلیٰ تعلیم کامقصد آگے بڑھا رہی ہے، مسلم دنیاکی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، خواہش ہےکہ پاکستان اورملائیشیاکےدرمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔

Related posts

ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام

awaaznetwork.com@gmail.com

سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ

awaaznetwork.com@gmail.com

سہ ملکی سیریز : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنزسے ہرا دیا

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment