پاکستان

پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار

کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کے 5 سے 7 اکتوبر تک دورہ ملائشیا کے اختتام پر پاکستان اور ملائشیا کے درمیان 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائشیا کا دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے 6 اکتوبر کو اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح پر روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کے اجلاس بلانے اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئی راہیں کھولنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں ملائشیا کی جانب سے پاکستان کے لیے پام آئل کی برآمدات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی، جبکہ دونوں ممالک نے پام آئل سپلائی چین کو پائیدار بنانے، حلال مصنوعات و خدمات کے فروغ، اور حلال سرٹیفیکیشن کے عمل کو آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا

Related posts

عالمی اداروں نے پاک امریکا تعلقات میں اچانک مثبت تبدیلی کا سہرا سید عاصم منیر کودیدیا

سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم

غرور میں مبتلا دشمن کو ذلت آمیز شکست دی ، آبی جارحیت قطعی برداشت نہیں کرینگے،شہبازشریف

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment