پاکستان

شیخوپورہ ،سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلےمیں پانچ ڈاکو ہلاک

مریدکے نارووال روڈ کرتو سٹاپ کے قریب سی سی ڈی شیخوپورہ اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ، پولیس کیمطابق 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے دو روز قبل ڈکیتی کے دوران میاں بیوی سمیت اسی روڈ پر متعدد افراد کو لوٹا تھا اور میاں بیوی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون جاںبحق اور متعدد افراد کو زخمی کیا تھا ۔مسلح ڈاکو کرتو سٹاپ کے قریب لوٹ مار کر رہے تھیں کہ اچانک سی سی ڈی سے ٹاکرا ہو گیا اور کراس فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سی سی ڈی پولیس کیمطابق ڈاکو متعدد تھانوں میں ڈکیتی قتل اغوا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔ سی سی ڈی آر او شیخوپورہ افتخار وریا کی ہدایات پر انچارج ولی حسن پاشا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی، ڈاکوؤں سے اسلحہ موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔\378

Related posts

پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے

ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی و امن منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

awaaznetwork.com@gmail.com

ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ

Leave a Comment