پاکستان

11 کھلاڑی کچھ نہ کریں تو اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا ، شہباز شریف

11 کھلاڑی کچھ نہ کریں تو اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جنگ جیتی اور دشمن کو شکست فاش دی، پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی۔

یہ بات انہوں نے  وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم کی برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز سے گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی کوشش کی۔ ان کاکہنا تھاکہ مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ۔

شہبازشریف نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہناتھاکہ اپنے گھر لندن ہائی کمیشن آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز برطانیہ میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

Related posts

جرمنی افغانستان کے ساتھ ڈیپورٹیشن معاہدے کا خواہاں

awaaznetwork.com@gmail.com

اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالرز ہوگئیں، شنزہ فاطمہ

Leave a Comment