پاکستان

ویتنام میں پیٹرول موٹرسائیکلوں پر پابندی، روزگار اور سہولتوں پر خدشات جنم لینے لگے

ہنوئی: ویتنام کی حکومت نے دارالحکومت ہنوئی میں پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں پر مرحلہ وار پابندی کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق جولائی 2026 سے رِنگ روڈ 1 کے اندر پیٹرول موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی، جسے 2030 تک مزید علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق شہر میں سات ملین سے زائد موٹرسائیکلوں کے زیرِ استعمال ہونے کی وجہ سے عوام اور ماہرین نے اس اقدام کو غیر عملی قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ برقی موٹرسائیکلیں مہنگی ہیں جبکہ چارجنگ کا نظام بھی ناکافی ہے، ایسے میں کم آمدنی والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

ٹرانسپورٹ کے محدود متبادل اور بجلی کی کمی بھی ایک بڑا چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال ہنوئی میں بجلی کے بریک ڈاؤنز کے باعث لاکھوں گاڑیوں کے لیے روزانہ چارجنگ ممکن نہ ہو سکی تھی۔

دوسری جانب ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ شہر کی آلودگی کا نصف حصہ بیرونی ذرائع جیسے زرعی جلاؤ اور صنعتی اخراج سے آتا ہے، اس لیے صرف موٹرسائیکلوں پر پابندی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

Related posts

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

awaaznetwork.com@gmail.com

خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment