پاکستان

دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور میں7 بند ٹوٹ گئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب

لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور میں 7 بند ٹوٹ گئے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں۔

بول نیوز کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں نے بہاولپور میں تباہی مچا دی۔ تحصیل صدر، بستی یوسف اور احمد والہ کھوہ سمیت سات بند ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں۔

حکام کے مطابق دریائے چناب سے جھنگ کے علاقے جنگران میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، متاثرین اور مویشیوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

20 لاکھ افراد متاثر، 2200 دیہات ڈوب گئے

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

Related posts

ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری

awaaznetwork.com@gmail.com

بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم

تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment