ایپل نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ 9 ستمبر 2025 کو کیلیفورنیا کے ایپل پارک ہیڈکوارٹر میں ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گا جس میں نئی آئی فون 17 سیریز، ایپل واچز اور ممکنہ طور پر دیگر ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین اور صارفین اس ایونٹ کو خاص توجہ سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ایپل اپنے مقام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آئی فون 17 ایئر: نیا اور سب سے پتلا آئی فون
رپورٹس کے مطابق ایپل پہلی بار ایک سپر سلم آئی فون ماڈل پیش کرسکتا ہے جسے ممکنہ طور پر آئی فون 17 ایئر کہا جائے گا۔ یہ فون ڈیزائن اور نام کے لحاظ سے بالکل میک بک ایئر جیسا ہوگا
