پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ، جو ماضی میں ”سپر اسٹار“ اور ”عہدِ وفا“ جیسے مقبول پراجیکٹس میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت چکی ہیں، حالیہ عرصے میں اسکرین سے غیر حاضر نظر آ رہی ہیں، تاہم مداحوں کی جانب سے بارہا پوچھے گئے سوالات کے جواب میں اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں علیزے شاہ نے انڈسٹری سے وقتی کنارہ کشی کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ انڈسٹری میں کئی پیشہ ورانہ مسائل، خاص طور پر خواتین فنکاروں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ، انہیں مایوسی کی طرف لے گئے۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ کچھ شادی شدہ مرد، انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ غیر مناسب برتاؤ اختیار کرتے ہیں، جو کہ ایک نہایت تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے ہمیشہ عزت اور محنت کے ساتھ اپنا مقام بنایا لیکن اس کے باوجود انہیں اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
