پاکستان

وبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نوبل انعام اب اپنا وقار کھو چکا ہے، کمیٹی نے کئی بار ایسے لوگوں کو انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔

نوبل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا ہے کہ نوبل انعام اب اپنا وقار کھو چکا ہے، اور کمیٹی نے کئی بار ایسے لوگوں کو انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کچھ نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نوبل انعام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر پیوٹن کی بات میں حقیقت ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مشترکہ بیان میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور مصر، قطر، ترکیہ کی غزہ امن معاہدے میں کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تینوں ممالک نے کہا کہ غزہ میں تمام فریق اپنی ذمہ داریاں بلاتاخیر مکمل کریں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی ممالک اقوامِ متحدہ کے ذریعے غزہ کیلئے امدادی پیکیج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ ایران کے لیے “اسنیپ بیک میکانزم” فعال کرنا درست فیصلہ تھا۔

Related posts

پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر

awaaznetwork.com@gmail.com

کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

چین میں کاٹے گئے ناخن قیمتی شے بن گئے، حیران کن وجہ سامنے آگئی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment