پاکستان

خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع

پشاور: علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

اب نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کے 145 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے 93 جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 52 ارکان ہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں ن لیگ کے 17، پیپلز پارٹی کے 10، جمعیت علمائے اسلام کے 18، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی کے 3 ناراض ارکان شامل ہیں۔

وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔ اگر اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لاتی ہیں تو انہیں کامیابی کے لیے مزید 21 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے، اس لیے آئندہ دنوں میں ان کی سیاسی حکمتِ عملی اور ممکنہ اتحاد نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا

توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی

awaaznetwork.com@gmail.com

iPhone 8 Leak Reiterates Apple’s Biggest Gamble

Leave a Comment