پاکستان

الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی

سینیٹ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نئی انرجی وہیکل (NEV) پالیسی کی منظوری دے چکی ہے اور اس پالیسی کا اطلاق باقاعدہ طور پر ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس پالیسی کے تحت عوام کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے بھرپور سبسڈی اور فنانسنگ کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت رواں مالی سال کے دوران ایک لاکھ سولہ ہزار الیکٹرک بائیکس اور تین ہزار الیکٹرک رکشوں پر سبسڈی دی جائے گی، جبکہ اس مقصد کے لیے دس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا طویل المدتی ہدف 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنا ہے، تاکہ انفرا اسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور نئی انرجی وہیکل پالیسی اس وژن کا عملی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ نہ صرف ایندھن کی درآمدات میں کمی لائے گا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

Related posts

یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق

awaaznetwork.com@gmail.com

چین میں کاٹے گئے ناخن قیمتی شے بن گئے، حیران کن وجہ سامنے آگئی

awaaznetwork.com@gmail.com

غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment