پاکستان

اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، 19 دہشت گردوں کے خاتمے اور قومی امن کی بحالی پر پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متن میں کہا گیا کہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِ خانہ کے لیے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے اور شہداء کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف دینے کی سفارش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کی پشت پر رہنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے، پاک فوج زندہ باد، شہداء پاکستان پائندہ باد۔

Related posts

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت چین تعلقات، صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ حاوی رہنے کا امکان

awaaznetwork.com@gmail.com

جہلم میں موبائل فون کی قسط ادا نہ کرنے پر محنت کش پر انسانیت سوز تشدد

awaaznetwork.com@gmail.com

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment