موبائل فون کی ایجاد نے جہاں رابطے کو سہل بنادیا ہے وہی اس نے کئی امراض کے خطرے کو بھی بڑھا دیا ہے بواسیران ہی میں سے ایک ہے۔
ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ باتھ روم میں موبائل کا استعمال بواسیر کے خطرے کو بڑھاسکتا ہے۔
کیا آپ بھی ٹوائلٹ پر بیٹھے بیٹھے خبریں پڑھتے ہیں، ای میلز چیک کرتے ہیں یا سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں؟ تو احتیاط کریں، یہ عمل بواسیر ہونے کے امکان کو بڑھا سکتا ہے۔
جو لوگ ٹوائلٹ پر اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، ان میں بواسیر ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے جو ایسا نہیں کرتے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کا استعمال ممکنہ طور پر ٹوائلٹ پر بیٹھنے کا وقت بڑھا دیتا ہے، جس کی وجہ سے مقعد (Anus) پر دباؤ بڑھتا ہے، اور یہ بواسیر کا باعث بن سکتا ہے۔
