اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے ٹیکس اہداف میں کمی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 160 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں کمی پر اتفاق ہوگیا، اب مالی سال 2024-25 کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کرکے 13 ہزار 971 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ تاہم، اس کمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت سے مشروط ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا ڈرافٹ پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے اور پاکستان نے اس پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
