نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 114واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے کی۔
اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی اور سالانہ معاشی شرح نمو کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.04 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو کہ پچھلے تخمینے 2.68 فیصد سے بہتر ہے۔
پاکستان کی معیشت کا مجموعی حجم 407.2 ارب ڈالر جبکہ فی کس آمدنی 1812 ڈالر رہی۔
چوتھی سہ ماہی میں معیشت نے 5.66 فیصد کی نمایاں ترقی دکھائی، جو پورے سال کی کارکردگی کا بہترین دور رہا۔ پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 1.80 فیصد، دوسری میں 1.94 فیصد اور تیسری میں 2.79 فیصد رہی
