پاکستان

غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس تاریخی اجتماع بنے گا، جس سے قبل کوہاٹ سے ایک امن مارچ روانہ ہوگا جو جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

مولانا نے کہا کہ اہل غزہ پر ہونے والے مظالم اور انسانی المیے نے دل ہلا دیے ہیں۔ بھوک، بیماری اور دوا کی عدم دستیابی سے ہونے والی اموات لاکھوں میں جا چکی ہیں۔ مفتی محمود کانفرنس میں فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 ویں آئینی ترمیم پر ہماری بات چیت سے حکومت 34 نکات سے دستبردار ہو چکی ہے، باقی نکات پر بھی تجاویز شامل کی گئی تھیں۔ تاہم اب جو پی ٹی آئی کے وکلا عدالتوں میں گئے ہیں، وہ حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ سیاسی لوگ ہیں، کسی طنز و مزاح کی سیاست میں شامل نہیں۔ پی ٹی آئی اگر بات کرنا چاہے تو جمعیت تیار ہے۔ انہوں نے وفاق، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں “مینڈیٹ چوری” کے الزامات بھی دہرائے۔

مولانا نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا حکومت میں کوئی مؤثر کردار نہیں، اور موجودہ حکومت اقلیت کی حکومت ہے جس پر عوام کا اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔

Related posts

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں

awaaznetwork.com@gmail.com

خیبرپختونخوا! اپوزیشن میں وزیراعلیٰ امیدوار کے انتخاب پر شدید اختلافات

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment