صحت

جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد جلد پر ٹیٹو بنواتی ہیں اور یہ رجحان کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، تاہم چین کے نوجوان جلد کے ٹیٹو سے کسی قدر اکتا کر اب دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کی طرف ہو  رہیں ہیں۔

چینی میڈیا ادارے گوانگمینگ  کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین کی نوجوان نسل میں  دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، دانتوں پر مختلف تصاویر یا علامات بنانا بظاہر ایک غیر دانشمندانہ عمل محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس سے منہ کی صحت کسی حد متاثر ہوسکتی ہے۔

لیکن اچھی بات یہ ہے دانتوں پر یہ ٹیٹو براہ راست دانتوں پر نہیں بنائے جاتے ہیں، بلکہ  تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ دانتوں سے مشابہت رکھنے والے مصنوعی کورجسے کراؤن کہاجاتا ہے کی سطح پر بنائے جاتے ہیں، جو بعد میں اصلی دانت پر چڑھایا جاتا ہے۔

Related posts

7 people To Follow If You Want A Career in UX Design

سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت

awaaznetwork.com@gmail.com

ہیٹ ویو، سگریٹ نوشی کی طرح عمر رسیدگی بڑھاسکتی ہے

Leave a Comment