پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

حکمران جماعتمسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، سیاسی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے  وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا ہے، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں وزیراعظم کو صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے، جبکہ اجلاس میں ن لیگ کے سینیر رہنما پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں اور پی پی کے مطالبات سے بھی آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے آج کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت کے وزراء کے بیانات پر تحفظات ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی معافی کا مطالبہ کررکھا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی اکثریت اس مطالبے کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا! اپوزیشن میں وزیراعلیٰ امیدوار کے انتخاب پر شدید اختلافات

awaaznetwork.com@gmail.com

چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف

علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment