پاکستان

ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ملکی و غیر ملکی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے 176 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ برڈ ہٹس قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 90 کے لگ بھگ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ واقعات لاہور میں 16، اسلام آباد میں 15، ملتان میں 13 جبکہ کراچی میں 9 رپورٹ ہوئے۔

ستمبر 2025 کے دوران پی آئی اے کی پروازوں سے 26 پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں صرف 10 واقعات سامنے آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندوں کے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات اپروچ اور لینڈنگ کے دوران پیش آئے، جب کہ دیگر کیسز ٹیک آف، کلائمب، ڈیسنٹ اور گراؤنڈ رول کے دوران پیش آئے۔

برڈ ہٹس کے نتیجے میں پی آئی اے کے 8 طیاروں کو جزوی یا شدید نوعیت کا نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے فلیٹ میں شامل ایئربس A320 طیارے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جن کے ساتھ تقریباً 68 واقعات پیش آئے۔

ماہرین کے مطابق برڈ ہٹس کے بڑھتے واقعات نہ صرف قومی ایئرلائنز کے مالی نقصان کا باعث ہیں بلکہ ہوابازی کے شعبے میں حفاظتی خدشات بھی بڑھا رہے ہیں۔

Related posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت

awaaznetwork.com@gmail.com

پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ

کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیرِ اعظم

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment