پاکستان

سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے سیکیورٹی آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرات مند سپاہیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک

شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

Related posts

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج

فلپائن میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا خودکش حملہ؛ 5 دہشت گرد ہلاک

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment