پاکستان

میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق

میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں پیر بخش حیدرانی میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت طفیل رند کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی صحافی اور شہید نصراللہ گڈانی پریس کلب کے نائب صدر تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی نعش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

مزید معلومات کے مطابق، فائرنگ کے دوران صحافی طفیل رند کی بھتیجی بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔ زخمی بچی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بچی کی نعش بھی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی کے شاخسانہ کے طور پر سامنے آئی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

غزہ میں اسرائیلی بربریت، شہادتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

awaaznetwork.com@gmail.com

فلپائن میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment