وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے دونوں ممالک اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس کر رہے تھے۔
شہباز شریف نے گفتگو میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ کہا حکومت کاروبار کے لیے آسان اور دوستانہ ماحول بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم کر رہی ہے، گوبی پارٹنرز کا پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر اعتماد خوش آئند ہے، حکومت اسٹارٹ اپس اور ابتدائی سرمایہ کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔
