وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے دوران غیر معمولی گرمجوشی اور اعلیٰ سطحی میزبانی کا مظاہرہ کیاگیا، جبکہ شہباز شریف کو رہائش سے ایئرپورٹ تک خصوصی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔
دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
