پاکستان

کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کا خودکش حملہ؛ 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردوں کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے اور گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کر رہے تھے۔

 ذرائع نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، زرغون روڈ کے قریب قریبی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں جبکہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Related posts

بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ؛ پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی پیداوار کی نئی راہ ہموار

awaaznetwork.com@gmail.com

تمہاری شکستیں تاریخ کا حصہ ہیں، محسن نقوی کا نریندر مودی کو کرارا جواب

awaaznetwork.com@gmail.com

قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، محسن نقوی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment